ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گڈ گورننس میں یو پی کا نچلی پائیدان پر ہونا یوگی کے 'رام راج' کی حقیقت

گڈ گورننس میں یو پی کا نچلی پائیدان پر ہونا یوگی کے 'رام راج' کی حقیقت

Tue, 03 Nov 2020 13:38:58    S.O. News Service

لکھنؤ،3؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ گڈ گورننس میں اترپردیش کا سب سے نچلی پائیدان پر ہونا یوگی آدتیہ ناتھ کے 'رام راج' کی حقیقت کا بیان کرتا ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھا کر یادو نے پیر کو کہا کہ اسرو کے سابق صدر کے کستری رنگن کے ذریعہ عدل، گروتھ اور استحکام کے سلسلے میں جاری عوامی امور انڈیکس 2020 کے اعدادوشمار سے یوگی کے اقتدار والے اترپردیش میں سپر جنگل راج ہونے کی بات ثابت ہوتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جنوب کی ریاستیں زیادہ منظم جب کہ گائے بیلٹ کی ریاستوں میں زیادہ بدنظمی دیکھنے کو مل رہی ہے، علاوہ ازیں یوپی کا حال نہایت برا ہے۔ فہرست میں یوپی سے ٹھیک اوپر بالترتیب اڑیسہ اور بہار ہیں۔ریاستی سکریٹری نے کہا کہ یوگی کے اقتدار میں نفرت و تفریقانہ سیاست کو فروغ دیا گیا ہے۔ سماجی،سیاسی و جمہوری کارکنوں ودانشوروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔مجرمانہ معاملوں میں فرقہ و ذات دیکھ کر کاروائی کی جات یہے۔دبنگوں کو تحفظ حاصل ہے۔ دلتوں۔خواتین کے استحصال کے واقعات پر کوئی روک نہیں ہے۔قبائلیوں و جنگلات میں زندگی گذارنے والوں کو 'جل-جنگل-زمین' سے بے دخل کیا جارہا ہے۔ غریبوں و محروم طبقات کی شنوائی اور انصاف ملنے دوری کی کوڑی ہے۔


Share: